اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہریانہ میں کسانوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا - ہریانہ میں کسانوں پر واٹر کینن

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں نے آج ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ کے پروگرام کی مخالفت کی۔ اس دوران پولیس نے کسانوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا۔

کسانوں پر پولیس نے واٹر کنن کا استعمال کیا
کسانوں پر پولیس نے واٹر کنن کا استعمال کیا

By

Published : Oct 1, 2021, 1:39 PM IST

جمعہ کو کسانوں نے ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ کے پروگرام کے خلاف احتجاج کیا۔ اگرچہ دشینت چوٹالہ کا پروگرام دوپہر ایک بجے کے بعد منعقد ہونا تھا لیکن کسان صبح سے ہی پنڈال میں پہنچ کر پراحتجاج کرہے تھے۔اس دوران کسانوں کی حفاظت میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی-

کسانوں پر پولیس نے واٹر کنن کا استعمال کیا

بتایاجارہاہے کہ پولیس اور کسانوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے پولیس نے کسانوں پر (واٹر کنن) پانی کی توپ کا استعمال کیا۔ کسان کالے جھنڈوں کے ساتھ نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ کے پروگرام کے خلاف احتجاج کرنے پہنچے تھے۔ جب پولیس فورس نے کسانوں کو روکنے کی کوشش کی تو کسان مشتعل ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 150 سے زائد کسان پنڈال سے تھوڑے فاصلے پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری

نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالا تقریباً ڈیڑھ بجے جھجر پہنچیں گے۔ فی الحال حالات کشیدہ ہیں۔ کسانوں کثیر تعداد میں پنڈال سے کچھ فاصلے پر کھڑی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details