اس دوران بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر نے ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی کو پانچ کلو دیسی گھی، پھولوں کا ہار اور پگڑی باندھ کر مبارکباد دی۔
راکیش ٹکیت نے اس دوران کہا کہ "آپ ایک سرکاری افسر کے ساتھ ساتھ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ جب آپ ہمارا دیسی گھی کھائیں گے تو آپ ہمیں ضرور یاد رکھیں گے۔"
راکیش ٹکیت نے کہا کہ گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ راکیش ٹکیت کے مطابق انہوں نے سوہاس ایل وائی کو 5 کلو دیسی خالص گھی دیا ہے۔ کیونکہ کھلاڑیوں کے لیے اپنی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے سوہاس ایل وائی سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کے تمام اسٹیڈیم اور کھیل کے میدانوں کا خیال رکھیں تاکہ نوجوانوں میں جوش بھرے اور گوتم بدھ نگر ضلع کے نوجوانوں کو بین الاقوامی کھیلوں میں کھیلنے کا موقع ملے۔
راکیش ٹکیٹ نے سوہاس ایل وائی کو پگڑی باندھتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے لیے یہ دیسی گھی لایا ہوں۔ یہ کھائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ مجھے امید ہے کہ آپ ہمارا دیسی گھی کھاکر ہمیں ضرور یاد رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:گوتم بدھ نگر: پروین نے پوری دنیا میں نوئیڈا کا نام روشن کیا
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی ٹوکیو پیرا اولمپکس میں بیڈ منٹن میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد واپس آئے اس کے بعد سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔