کولکاتا: بالی ووڈ کے معروف گلوکار کرشنا کمار کنتھ عرف کے کے کی ایک تقریب کے دوران طبعیت خراب ہونے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ کے کے کولکاتا کے نذرل منچ میں گروداس کالج کے سالانہ فنکشن میں پرفارم کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ اس کے بعد وہ ہوٹل چلے گئے جہاں مداحوں کے درمیان سیلفی لیتے وقت ان کی طبعیت مزید خراب ہوگئی اور انہیں فورا سی ایم آر آئی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ہے۔ Famous Bollywood Singer KK Died In Kolkata
ہندی، بنگلہ، کنڑ، تمل، تیلگو، ملیالم اور مراٹھی زبانوں میں بے شمار نغمے گانے والے گلوکار کرشنا کمار کنتھ عرف کے کے کی کولکاتا میں ایک تقریب کے دوران طبعیت خراب ہونے سے موت ہو گئی۔1997 میں آئی فلم "ہم دل دے چکے صنم " کے گانے 'تڑپ تڑپ کے' سے شہرت پانے والے گلوکار کے کے کی کولکاتا میں اچانک موت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کے کے کی جنوبی کولکاتا کے نذرل منچ میں گروداس کالج کے فیسٹیول میں پرفارم کرتے وقت طبعیت خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ اپنے ہوٹل لوٹ گئے جہان ان کی طبعیت مزید بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ جس کے بعد ان کو سی ایم آر آئی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔