اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Clashes Between Students In AMU کشمیری طالب علم پر حملہ کے سلسلہ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم - اے ایم یو میں کشمیری طالب علم زخمی

اے ایم یو کے ندیم ترین ہال میں 16 نومبر کو کرکٹ میچ کے دوران شوبھت نامی طالب علم نے کشمیری طالب علم ساجد احمد پر بلہ سے حملہ کردیا تھا، جس کی تحقیقات کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔Clashes Between Students In AMU

کشمیری طالب علم پر حملہ کے سلسلہ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
کشمیری طالب علم پر حملہ کے سلسلہ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

By

Published : Nov 22, 2022, 6:37 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں گزشتہ روز کرکٹ میچ کے دوران کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم پر بلے سے حملہ کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات کے لیے اے ایم یو انتظامیہ نے ایک تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی ہے۔ واضح رہے کہ اے ایم یو کے ندیم ترین ہال میں 16 نومبر کو کرکٹ میچ کے دوران شوبھت نامی طالب علم نے کشمیری طالب علم ساجد احمد پر بلہ سے حملہ کردیا تھا، جس سے ساجد کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد ساجد کو زخمی حالات میں علاج کے لئے اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم حملہ کرنے والے طالب علم شوبھت کے خلاف ایف آئی آر درج کر یونیورسٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔Fact-finding committee formed in connection with attack on Kashmiri student in amu

مزید پڑھیں:۔Attack on Kashmiri Student in AMU علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری طالب علم پر حملہ، ایف آئی آر درج

اے ایم یو انتظامیہ نے اس پورے معملے کی تحقیقات کے لئے ایک تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی ہے، جس میں پروفیسر حشمت علی خاں بطور کنوئیز، پروفیسر ارشد حسین خاں اور مسٹر اجے بساریہ بطور ممبر شامل ہیں۔ اے ایم یو پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کرنے والی کمیٹی پانچ دنوں کے اندر پورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حملہ کرنے والے طالب علم کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس میں اس کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور مزید انکوائری جاری ہے۔ 16 نومبر کے روز زخمی طالب علم ساجد کو بے ہوشی کی حالت میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ( جے این ایم سی) لے جایا گیا اور اب اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ مبینہ حملہ آور اور زخمی دونوں اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے سال دوئم کے طالب علم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details