فیس بک نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کے پیج کسان ایکتا مورچہ پیج کو عارضی طور پر بند کرنے پر صفائی دی ہے۔ فیس بک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے آٹومیٹک سسٹم نے اس پیج پر سرگرمی میں اضافہ دیکھا اور اسے اسپیم کے طور پر نشان زد کر دیا۔
کمپنی نے کے ترجمان نے بتایا کہ فیس بک پر کسانوں کے اس صفحے کو 3 گھنٹوں کے اندر بحال کر دیا گیا تھا۔
فیس بک کے ترجمان نے پیر کے روز بتایا کہ ہمارے جائزے کے مطابق، ہمارے آٹومیٹک سسٹم نے فیس بک پیج کسان ایکتا مورچہ پر سرگرمی میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا جو کہ ہمارے کمیونٹی اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی ہے، جس کے بعد سسٹم نے اس پیج کو بطور سپیم نشان زد کر دیا۔ حالانکہ جب ہمیں اس کا علم ہوا تو ہم نے اس صفحے کو 3 گھنٹے کے اندر بحال کر دیا۔
مزید پڑھیں:
ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا صرف پیج فیس بک ہی متاثر ہوا تھا جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ متاثر نہیں ہوا۔ کمپنی نے کہا کہ سپیم سے لڑنے میں اس کے کام کا زیادہ تر حصہ آٹومیٹک مشینیں ہی انجام دیتی ہیں اور یہ کام مشکوک طرز عمل کو پہچاننے والے پیٹرن کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔