نئی دہلی: وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 10 سے 12 ستمبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ بھارت کے وزیر خارجہ کے طور پر سعودی عرب کا یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ فی الحال وزیر خارجہ ایس جے شنکر جاپان کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ 'ٹو پلس ٹو' بات چیت میں حصہ لیا تھا۔ External Affairs Minister Jaishankar to visit Saudi Arabia
وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے ملاقات کی اور خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مفادات اور پالیسیوں کے قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔ راج ناتھ اور جے شنکر نے جمعرات کے روز جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی اور وزیر دفاع یاسوکازو کے ساتھ 'ٹو پلس ٹو' بات چیت میں حصہ لیا تھا۔