کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتہ کو گوردوارہ پر دہشت گردانہ حملے میں ایک سکھ شخص اور ایک فوجی اہلکار ہلاک اور کم از کم سات دیگر زخمی ہو گئے۔ Kabul Gurdwara Attack افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق حملہ آور بھی مارے گئے ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ ختم ہو گیا ہے۔ سکھ شخص کی شناخت 60 سالہ سویندر سنگھ ولد مرحوم کشن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ صوبہ غزنی کا رہائشی ہے۔
بھارتی حکومت نے کہا کہ حکومت کابل میں گردوارہ پر حملے کی اطلاعات سے پریشان ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں کابل سے گرودوارہ پر حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کے روز افغانستان کے دارالحکومت میں کم از کم دو دھماکے ہوئے۔ Blasts in Afghanistan۔شنہوا نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ کابل میں آج پولیس ڈسٹرکٹ میں سکھ مندر کے قریب ایک مصروف سڑک پر دھماکے ہوئے۔ کابل شہر کے علاقے کارتے پروان میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ اس واقعے کی نوعیت اور ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہیں،" طلوع نیوز نے بھی اس خبر کو ٹویٹ کیا۔ Explosion Near Gurudwara in Kabul Afghanistan
اس سے پہلے بھی 11 جون کو کابل میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ طلوع نیوز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دھماکہ کابل کے 10ویں ضلع میں باتخاک اسکوائر پر ہوا۔ اس سے قبل، پیر کے روز، کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ-4 میں ایک دھماکہ ہوا جس میں دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل پر رکھا گیا تھا، کابل سکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے اس بات کی جانکاری دی۔