تمل ناڈو کے ویردھو نگر ضلع کے شیوکاشی کے قریب میٹو پٹی میں ہفتہ کو ایک پرائیویٹ پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے چار مزدوروں کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔4 Workers Died in fireworks factory Tamil nadu
پولیس نے بتایا کہ آج صبح آر کے وی ایم پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔ Explosion at Vadivel Fireworks Factory in M.Pudupatti Village in Sivakasi اس حادثے کی وجہ سے کم از کم سات گودام اور شیڈ گر گئے۔ ان گوداموں میں پٹاخوں اور انتہائی آتش گیر کیمیکلز کا بڑا ذخیرہ تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ کیمیائی مادے میں رگڑ کے باعث ہوا۔