ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں چٹگام کے سیتا کنڈا میں ایک نجی کنٹینر ڈپو میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں پانچ فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔سیتا کنڈا میں نیدرلینڈ-بنگلہ دیش کی مشترکہ کمپنی بی ایم کنٹینر ڈپو لمیٹڈ میں ہفتہ کی رات تقریباً 10.30 بجے آگ لگ گئی۔حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے 40 منٹ کے اندر ایک بڑا دھماکہ ہوا اور دھماکہ خیز کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے آگ ایک کنٹینر سے دوسرے کنٹینر میں پھیل گئی۔ fire at Bangladesh chemical container depot
حکام نے اتوار کو بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس واقعہ میں پولیس، فائر بریگیڈ کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں سمیت 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ چٹگام میڈیکل کالج نے زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو بھی مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔