اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی اقلیتی کمیشن کے اراکین کو ان کے اختیارات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا - اردو نیوز لکھنؤ

اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں کمیشن کے اراکین کی جانب سے مدارس کے حوالے سے متعدد معاملے سامنے آئے، جس کو کمیشن نے سنجیدگی سے لیا ہے اور کمیشن سبھی اراکین کے ساتھ جلد میٹنگ لے گا، جس میں کمیشن کے اختیارات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

ashfaq saifi
اشفاق سیفی

By

Published : Sep 2, 2021, 5:39 PM IST

اشفاق سیفی نے بتایا کہ کہ اعظم گڑھ میں کمیشن کے ایک رکن دورے پر گئے تھے جہاں پر میٹنگ میں مدارس کے پرنسپلز کے شامل نہ ہونے پر ایک دن کی نتخواہ کاٹنے کا معاملہ سامنے آیا تھا، کمیشن نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملہ کو رفع دفع کردیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ کہ اس کے بعد کمیشن کے رکن سریش جین نے مدارس کے حوالے سے ایک بیان دیا۔ اترپردیش میں پانچ ہزار مدرسہ بند کیے جائیں گے یہ وہ مدارس ہیں جنہوں نے مدرسہ بورڈز کے پورٹل پر اپنے دستاویزات کی تفصیلات جمع نہیں کیے تھے۔

ان مدارس کو حکومت کی جانب سے ملنے والی مراعات بھی نہیں ملیں گی تاہم ان کے علاوہ سبھی مدارس مطمئن رہیں اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں مزید کہا کہ کمیشن اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ اگر مدارس کے حوالے سے شکایت موصول ہوتی ہے تو اسے کمیشن حکومت کو آگاہ کرے گا۔ اس کے علاوہ کمیشن کا براہ راست مدارس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس حوالے سے کمیشن اپنے اراکین کے ساتھ میٹنگ کرکے ان کے اختیارات کو بتائے گا تاکہ آئندہ ایسی باتیں سامنے نہ آئیں۔

انہوں نے مخلوط تعلیم یعنی لڑکے و لڑکیوں کی ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی بھر پور حمایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:ہائی کورٹ نے یوپی حکومت سے مدرسوں کے فنڈ کے بارے میں جانکاری مانگی

ساتھ ہی مولانا ارشد مدنی کے بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کو تعلیم حاصل کرنے کا برابر حق ہے۔ لڑکیاں تعلیم حاصل کریں گی تبھی تو ترقی کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details