رابرٹ واڈرا لوک سبھا انتخابات 2024 میں مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اگرچہ وہ کس پارٹی سے الیکشن لڑیں گے، یہ ابھی طے نہیں ہوا ہے لیکن انہوں نے اس کا اشارہ دیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سیاست میں شامل ہونے کے چرچے کے درمیان رابرٹ واڈرا نے کہا کہ وہ اپنے خاندان سے بات کرنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ لیتے ہیں۔ تاہم انہیں سیاست میں آنے اور مرادآباد کی نمائندگی کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
رابرٹ واڈرا سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت رابرٹ واڈرا نے کہا کہ بی جے پی یا کسی دوسری پارٹی کے خلاف لڑنے کا واحد طریقہ سیاست ہے، کیونکہ وہ ہم پر الزامات لگاتے رہتے ہیں۔ واڈرا نے کہا کہ میں نے ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ہاں میرا مراد آباد میں خاندانی کاروبار ہے۔ میرے آبا و اجداد وہاں کے تھے اور میرا سماجی کام بھی وہیں ہے۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ میں مرادآباد کی نمائندگی کروں۔ بہت سی دوسری پارٹیوں نے مجھے پیشکشیں دی ہیں لیکن میری توجہ کانگریس پر ہے۔ تو میں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں جلد ہی اس پر فیصلہ کرنے جا رہا ہوں۔
رابرٹ واڈرا نے اپنے اوپر لگے الزامات کے بارے میں کہا کہ پچھلے 10 سالوں سے میں نے دیکھا ہے کہ نہ صرف بی جے پی بلکہ عام آدمی پارٹی جیسی کچھ پارٹیاں بھی افواہیں پھیلا رہی ہیں۔ وہ مجھ پر جو بھی الزامات لگا رہے ہیں وہ سراسر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ تقریباً ہر ماہ وہ ہمیں محکمۂ انکم ٹیکس سے نوٹس بھیجتے ہیں۔ تاہم یہ ان کا طریقہ ہے اور وہ یہ سب کچھ اس وقت کرتے ہیں جب ان کی حکومتیں مشکل میں ہوں۔ میرا تعلق گاندھی خاندان سے ہے، میرا اپنا کاروبار ہے، اس لیے وہ کچھ نہ کچھ ڈھونڈتے رہتے ہیں، جو غلط طریقہ ہے۔
سیاست میں آنے کے امکان پر واڈرا نے کہا کہ میں نے ان الزامات سے لڑنے کے لیے قانونی طریقے اپنایا ہے۔ لیکن میرا اندازہ ہے کہ وہ میرے تاجر ہونے اور سیاسی خاندان کا حصہ ہونے میں فرق نہیں کرتے۔ اگر میں ان سے لڑنا چاہتا ہوں تو مجھے پارلیمنٹ جانا ہوگا۔ وہاں میں ان کے الزامات کا جواب دے سکوں گا اور ان کا مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں رہنے کے علاوہ اپنے سماجی کام بھی بڑے پیمانے پر کر سکوں گا۔
انہوں نے یوپی اسمبلی انتخابات میں خواتین امیدواروں کو ترجیح دینے کی پرینکا گاندھی کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ واڈرا نے حال ہی میں یوکرین سے بھارتی طلباء کو نکالنے کے عمل کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لوگ تکلیف میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں رکھنا اور انہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔