اتر پردیش اردو اکادمی کی منتظمہ کمیٹی کی تشکیل کے بعد پہلی میٹنگ 27 ستمبر کو ہونے جارہی ہے، اس موقع پر اکادمی کے چئیرمین اراکین و سیکریٹری شامل ہوں گے۔
اکادمی کے چئیرمین چودھری کہف الوریٰ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ترجیحات کا ذکر کیا۔
چودھری کہف الوریٰ سے خصوصی گفتگو انہوں نے کہا کہ اترپردیش اردو اکادمی اردو کے ایک بڑے حلقے کو احاطہ کیے ہوئے ہے اس لیے ہماری حتی الامکان کوشش ہوگی کہ اردو کو روزگار سے جوڑیں، اس سلسلے میں مختلف شہروں میں طلباء و طالبات کے لیے کوچنگ سنٹر کا قیام، شبینہ اسکولز کی شروعات کے علاوہ انگلش میڈیم پرائیویٹ اسکولز میں اکادمی کی جانب سے اردو اساتذہ کی تقرر عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشاعرے اور کوی سمیلن کا انعقاد مشترکہ طور پر کیا جائے گا تاکہ بھارت کی کنگا جمنی تہذیب کی فروغ ہوسکے لیکن جس طرح سے ماضی میں مشاعروں پر بےجا اخراجات ہوئے اس پر خاص توجہ ہوگی۔
انہوں نے اردو زبان کی ترویج و ترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے نصابوں کے مطابق کتابیں شائع کی جائیں گی۔ اور اکادمی سے شائع ہونے والے رسائل کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:راجستھان: برقع نہ اتارنے پر طالبہ کو امتحان گاہ سے نکالا گیا
اس سلسلے میں جمہوری تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے اراکین کی اتفاق رائے سے فیصلہ لیا جائے گا۔اردو کے ادبا و شعراء کی شخصیت و فن کے حوالے سے سیمینار منعقد کرنے پر توجہ دی جائے گی اردو کے اہم شاعر فراق گورکھپوری کا آبائی مکان خستہ حال ہوچکا ہے جس کی مرمت کرکے ان کی یادگار کو محفوظ کیا جائے گا۔