اترپردیش اسمبلی انتخابات کو لیکر ریاستی بی جے پی اقلیتی مورچے کے صدر باسط علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ انتخابات میں مسلمان بی جے پی کو ووٹ کرنے جا رہا اور مغربی اترپردیش سے بی جے پی کا امیدوار اکثریت اور اقلیتوں کے ووٹ سے کامیاب ہوگا اور ریاست میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ Exclusive Interview with Basit Ali
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ذات پات اور مذہب کو دیکھ کر نہیں بلکہ کامیاب، وفادار اور سروے کی بنیاد پر اپنے امیدوار کو ٹکٹ دیتی ہے۔ بی جے پی یہ بھی دیکھتی ہے کہ اسکا امیدوار سیاسی میدان کتنا پرانا ہے، وہ انتخابات لڑسکتا ہے یا نہیں۔ اس کا سماج میں کتنا اثر و رسوخ ہے۔