اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Munawwar Rana: بیٹے کی گرفتاری پر منور رانا کا ردعمل

معروف شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو آج شام لکھنؤ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے منور رانا نے کہا کہ 'جس طریقے سے پولیس نے ظلم کرتے ہوئے میرے بیٹے کو گرفتار کیا ہے، گھر میں گھس کر مارتے پیٹتے اسے لے گئی ہے یہ بے حد افسوسناک ہے۔

مشہور شاعر منور رانا کا بیٹے کی گرفتاری پر ردعمل
مشہور شاعر منور رانا کا بیٹے کی گرفتاری پر ردعمل

By

Published : Aug 25, 2021, 11:01 PM IST

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے معروف شاعر منور رانا نے خاص بات چیت کی، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تبریز رانا پر ایک حملے کے تعلق سے ایف آئی آر درج ہوا تھا، یہ معاملہ دوسرے فریق نے رائے بریلی میں درج کرایا تھا دوسرے فریق کی جانب سے ایف آئی آر میں آئی پی سی 307 ،120b ،211 کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں لکھنؤ ہائی کورٹ نے دفعہ 307 کو خارج کردیا تھا اس کے بعد دفعہ 211 اور 12B باقی رہ گیا تھا جس کے تحت گرفتار نہیں کیا جاسکتا ہے اور عدالت کی اجازت سے گرفتاری بھی ہو تب بھی ضمانت منظور ہوگی۔

مشہور شاعر منور رانا کا بیٹے کی گرفتاری پر ردعمل


انہوں نے افغانستان پر قابض طالبان کے حوالے سے بھی گذشتہ دنوں اپنے دیے گئے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے اس وقت کہا تھا کہ خدا چاہتا ہے ہے تو مہارشی بالمیکی سے بھی رامائن لکھوا لیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں طالبان اور افغانستان کے حوالے سے ویٹ اینڈ واچ کی پالیسی اپنانی چاہیے، ہو سکتا ہے طالبان بھارت کا حمایتی بھی نکلے کیونکہ افغانستان سے بھارت کے گزشتہ دنوں میں اچھے رشتے رہے ہیں۔ ہم نے طالبان کی کبھی حمایت کرنے کا بیان نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں بھی طالبان نظریہ کے افراد ہیں جن کی وجہ سے ماب لنچنگ جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔


مزید پڑھیں:لکھنئو: مشہور شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا گرفتار


انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر بھی متعدد تھانوں میں مسلسل ایف ئی آر درج کرائی جارہی ہے کیا پتہ کب پولیس مجھے گرفتار کر لے جائے اور میں تو چاہتا ہوں کی مجھے جب پولیس گرفتار کرے تو وہیں مجھے مار دے۔ انہوں نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک رکن پارلیمان کے بیٹے نے بھی گولی چلائی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے ان کو کو کابینہ وزیر بنا دیا مجھے بھی انتظار ہیں کہ مودی جی کا کب وزیر بنائیں گے۔' آخر میں انہوں نے کہا کہ تبریز رانا کی گرفتاری پر عدالت کا رخ کریں گے اور عدالت سے مجھے پوری طریقے سے انصاف کی امید ہے بھارت میں رہنا ہے تو انصاف کی امید پر ہی رہنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details