ریاست اترپردیش قومی سیاست کا اہم مرکز مانا جاتا ہے۔ یہاں کی سیاست ملک کی سیاست کی سمت و رفتار طے کرتی ہے۔ اسی کے پیش نظر کانگریس رہنما اور کرناٹک اسمبلی کے سابق نائب صدر بی آر پاٹل یوپی کے دورے پر ہیں اور انتخابی ماحول کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس دوران وہ سماجوادی پارٹی کی حمایت کر رہے اور بی ایس پی پر سنگین الزامات عائد کر رہے ہیں۔ ان کے بیان سے یہ شبہہ ظاہر ہو رہا ہے کہ کیا کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان کوئی اندرونی اتحاد ہے؟ Exclusive Interview With Congress Leader BR Patil
اس موقع پر بی آر پاٹل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی کے خواہشمند ہیں اور اسی لئے وہ سماج وادی پارٹی کی جانب امید کی نظر بنائے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی ریاست سے بے دخل ہو جاتی ہے تو بہت کچھ بدل سکتا ہے، اس سے ملک میں ایک ماحول بنے گا اور مرکزی حکومت کے بدلنے کی امید مزید بڑھ جائے گی۔