اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں متعدد پروجیکٹس کا آغاز کیا: پوری - مکانات شہری امور اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ تعمیر و ترقی کے لئے مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں متعدد پروجیکٹس کا آغاز کیا ہے، اس کے ذریعہ جلد ہی علاقے میں تعمیر و ترقی کا کا م شروع کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی

By

Published : Oct 14, 2021, 1:32 PM IST

مرکزی حکومت کے 40 وزراء 'آوٹ ریچ' پروگرام کے تحت ان دنوں جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں جہاں مکانات، شہری امور اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں متعدد پروجیکٹس کا آغاز کیا: پوری

اس موقع پر مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی، جس میں انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے لئے مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں متعدد پروجیکٹس کا آغاز کیا ہے، اس کے ذریعہ جلد ہی علاقے میں تعمیر و ترقی کا کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مرکزی وزراء کی آمد سے یہاں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، انہوں نے ملک کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں، جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا کام سست ہے جس میں تیزی لائی جائے گی۔ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ ہے۔

مزید پڑھیں:۔دیویندر رانا بڑے بھائی کی موجودگی میں بھاجپا میں شامل


نیشنل کانفرنس کے سابق صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات تھے اور وہ خوش ہیں کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details