پٹنہ : سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مرکزی حکومت کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک معیشت کے معاملے میں خسارے میں جا رہا ہے، مودی حکومت ملکی معیشت کو صحیح طور پر سمجھ نہیں رہی ہے، ان کے پاس جو صلاح کار ہیں، وہ انہیں صحیح مشورہ نہیں دے رہے ہیں۔ جس سے ملک کی معیشت اور بھی گرے گی، مذکورہ بیان کے بعد مودی حکومت کی جانب سے بھی ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے اور کئی لیڈران نے سابق وزیراعظم کے اس بیان کی تنقید کی ہے۔ Former Director World Bank Gulrez Hoda on Indian Economy
Former Director World Bank Gulrez Hoda on Indian Economy: 'معیشت پر سابق وزیر اعظم کی فکر مندی کو مرکزی حکومت سنجیدگی سے لے' وہیں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اس بیان پر ماہر معاشیات، ورلڈ بینک کے سابق ڈائرکٹر اور منموہن سنگھ کے ساتھ کام کر چکے آئی اے ایس ڈاکٹر گلریز ھدی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے منموہن سنگھ کے بیان کو درست قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'منموہن سنگھ ایک سنجیدہ فکر کے حامل شخصیت ہیں جن کا شمار بین الاقوامی ماہر معاشیات کے طور پر ہوتا ہے، میری خوش قسمتی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، وہ کم بولتے ہیں مگر جو کہتے ہیں باوزن ہوتا ہے، مرکزی حکومت کو چاہیے کہ ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملک کے گرتے معیشت کو سنبھالے تاکہ ملک بحرانی کیفیت سے بچ سکے۔' Former Director World Bank Gulrez Hoda on Indian Economy
یہ بھی پڑھیں: Manmohan Singh Slams BJP: موجودہ حکومت کی پالیسی اور نیت دونوں میں خامی, منموہن سنگھ
گلریز ہدی نے کہا کہ اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ آج بے روزگاری، مہنگائی سے ملک کا ہر نوجوان پریشان ہے، مودی حکومت جس وعدہ کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی ان وعدوں کو پورا کرنے میں حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے، جب لوگوں نے روزگار کو سوال شروع کیا تو اسے مندر مسجد میں الجھانے کی کوشش ہوئی مگر لوگ اب بیدار ہو چکے ہیں، مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے وعدے پورا کرے۔ Former Director World Bank Gulrez Hoda on Indian Economy