نو منتخب ضلعی صدر ڈی پی یادو نے ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنا ہے اور ضلع کی تمام اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:۔اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت یقینی: اکھلیش
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ کسان پریشان ہیں۔ تاجر مالی تنگی کا شکار ہیں۔
ڈی پی یادو نے کہا کہ اگر ہماری سرکار آتی ہے تو ہم لوگوں کو مفت لائٹ، بچوں کو اچھی تعلیم اور نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ ہماری حکومت نے کام کیا ہے اور کام کریں گے۔