اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Exclusive Interview Ramesh Pokhriyal: بی جے پی تلنگانہ میں جلد حکومت بنائے گی، رمیش پوکھریال - رمیش پوکھریال کا ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو

بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ترقی کے وعدوں کو پورا نہیں کیا، ریاست پوری طرح مقروض ہوچکی ہے۔

بی جے پی تلنگانہ میں جلد حکومت بنائے گی، رمیش پوکھریال
بی جے پی تلنگانہ میں جلد حکومت بنائے گی، رمیش پوکھریال

By

Published : Jul 5, 2022, 8:31 AM IST

حیدرآباد: بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ترقی کے وعدوں کو پورا نہیں کیا، ریاست پوری طرح مقروض ہوچکی ہے، ریاست کو تین لاکھ کروڑ کا قرض ہے، یہاں پیدا ہونے والا بچہ بھی پیدا ہونے سے پہلے قرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

بی جے پی تلنگانہ میں جلد حکومت بنائے گی، رمیش پوکھریال

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو نئی ریاستیں اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں ان کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ جھارکھنڈ ، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ یا تلنگانہ ہر جگہ یہی صورتحال ہے۔ تلنگانہ تحریک بھی روزگار اور دیگر متعلقہ مسائل سے متعلق تھی۔ بی جے پی تلنگانہ کی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ تیار کر رہی ہے۔ اس کے لیے ہم نے لوگوں سے بات چیت کی اور ملاقاتیں کیں۔ یہاں جنگل میں رہنے والوں اور پسماندہ طبقوں کو آج تک ان کے حقوق نہیں ملے اور نہ ہی بے روزگاروں کو نوکریاں ملی ہیں۔ ریاست میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ یہ ریاستیں حکومت ہند کی تمام اسکیموں کا فائدہ نہیں اٹھا رہی ہیں اور ترقی کے معاملے میں پیچھے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details