بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان ایل او سی پر ٹیٹوال سیکٹر میں مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بھارت اور پاکستان کی افواج نے اتوار کی صبح لائن آف کنٹرول پر کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
ذرائع نے بتایا "تقریبا سوا سات بجے، آر پی جی، 60 ملی میٹر مارٹر گولے، پیکا اور ایچ ایم جی کے چند راؤنڈ فائر ہوئے تھے۔ فوج نے مساوی انداز میں جوابی فائرنگ کا تبادلہ کیا جو تقریبا دس منٹ تک جاری رہا، تاہم فائرنگ میں کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔