اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

NCB Seizes Drugs From Mumbai & Gujarat ممبئی اور گجرات سے 120 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، ایئر انڈیا کے سابق پائلٹ گرفتار

ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ممبئی کے ایک گودام سے 50 کلو گرام میفیڈرون (نشہ آور مادہ) ضبط کیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں ایئر انڈیا کے سابق پائلٹ سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ NCB Seizes Drugs From Mumbai & Gujarat

NCB Seizes Drugs From Mumbai & Gujarat
ممبئی اور گجرات سے 120 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، ایئر انڈیا کے سابق پائلٹ گرفتار

By

Published : Oct 7, 2022, 6:35 PM IST

Updated : Oct 7, 2022, 10:33 PM IST

ممبئی:ملک کی صنعتی دارالحکومت ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ این سی بی نے ممبئی کے ایک گودام سے 50 کلو گرام میفیڈرون (نشہ آور مادہ) ضبط کیا ہے۔ جس کی بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریباً 100 کروڑ روپے ہے۔ این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایس کے سنگھ نے آج یہ جانکاری ممبئی کی زونل دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران ایئر انڈیا کے سابق پائلٹ سمیت دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ NCB Seizes Drugs From Mumbai & Gujarat

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ممبئی سے کروڑوں کی منشیات کے ساتھ کُل چھ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں ایک گجرات سے جبکہ باقی ملزمین کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ فی الحال ٹیم ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ اسمگلروں کے دوسرے ممالک سے روابط ہو سکتے ہیں۔

این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایس کے سنگھ کا کہنا ہے کہ ایک گجرات نیول سے ملے ان پٹ پر کارروائی کرتے ہوئے این سی بی نے ممبئی کے ایک گودام میں چھاپے مارے۔ گروہ کے سرغنہ سمیت سارے افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں گجرات میں ایم ڈی ڈرگس سے متعلق معلومات جام نگر، گجرات کے نیول انٹیلی جنس یونٹ میں موصول ہوئی، جس کے بعد این سی بی اور نیول انٹیلی جنس یونٹ نے مشترکہ طور پر کارروائی کی ہے۔ گجرات سے تقریباً 10.350 کلو گرام ایم ڈی منشیات ضبط کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جام نگر میں گرفتار کیے گئے افراد میں سے ایک کی شناخت سہیل غفار کے طور پر ہوئی ہے، جو 2016-18 تک ایئر انڈیا میں پائلٹ تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں معاملوں کا تعلق انہی ملزمین سے ہے۔ اس طرح سے ضبط کی گئی کل (60 کلوگرام) ایم ڈی کی قیمت تقریباً 120 کروڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muzaffarnagar Police مظفر نگر پولیس نے پکڑے تین نشے کے سوداگر لاکھوں کے نشے کا سامان برآمد

Last Updated : Oct 7, 2022, 10:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details