اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمیرل رام داس نے حصہ لیا - بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل رام داس

بھارت جوڑو یاترا میں 89 سالہ ایڈمیرل رام داس سابق چیف آف نیول اسٹاف نے حصہ لیا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب بزرگ ہمارا ہاتھ پکڑتے ہیں تو ان کا ناقابل تسخیر جذبہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 3, 2022, 12:42 PM IST

حیدرآباد:بھارت جوڑویاترا میں 89 سالہ ایڈمیرل رام داس سابق چیف آف نیول اسٹاف نے حصہ لیا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی اور کہا کہ کبھی فوجی رہنے والا ہمیشہ فوجی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ سابق فوجی عہدیدار نوجوانوں کو راہ دکھا رہے ہیں کہ وہ مل کر آگے آئیں اور بھارت کو جوڑیں تاکہ دستور اور جمہوریت کو بچایا جاسکے۔ Bharat Jodo Yatra

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب بزرگ ہمارا ہاتھ پکڑتے ہیں تو ان کا ناقابل تسخیر جذبہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا صدق دل سے سابق چیف آف نیول اسٹاف رام داس، ان کی اہلیہ للیتا رام داس کا استقبال کرتی ہے۔' جنرل سکریٹری انچارج کمیونکیشنس و میڈیا انچارج جے رام رمیش نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا 'ایڈمیرل رام داس سابق چیف آف نیول اسٹاف جو 89 برس کے ہیں، عوامی کاز کے لیے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ مل کر مسلسل ناقابل تسخیر مہم چلارہے ہیں۔ وہ پہلے بھارتی چیف آف نیول اسٹاف ہیں جنہوں نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details