اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شہ زور رہنما دھننجے سنگھ ضمانت پر رہا - سابق رکن پارلیمنٹ دھننجئے

پریاگراج کے سابق رکن پارلیمنٹ ایم پی- ایم ایل اے کورٹ میں بیل بانڈ منسوخ کرنے کے بعد جیل پہنچنے والے شہ زور رہنما دھننجے سنگھ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

Ex MP Bahubali Dhananjay Singh released from farrukhabad Center Jail
باہوبلی دھننجئے سنگھ ضمانت پر رہا

By

Published : Apr 1, 2021, 12:06 PM IST

سینٹرل جیل کے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ پرمود شکلا نے کہا کہ سابق ایم پی کی رہائی کا عدالت سے حکم ملنے پر انہیں بدھ کے روز رہا کیا گیا ۔

سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ جنھیں 3 ہفتے قبل یوپی کے فروخ آباد ضلع میں سینٹر جیل بھیجا گیا تھا ان کو بدھ کے روز ضمانت پر رہا کیا گیا ۔

واضح رہے کہ 2017 کے ایک پرانے کیس میں ان کی ضمانت منسوخ کرنے کے بعد سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ نے عدالت میں خود سپردگی کر دی تھی ۔

وہاں سے سخت سکیورٹی کے درمیان اسے نینی جیل بھیجا گیا تھا۔

11 مارچ کو نینی جیل سے فتح گڑھ سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

باہوبلی دھننجئے سنگھ ضمانت پر رہا

سنٹرل جیل میں20 دن گزر جانے کے بعد آخر کار عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔ لیکن دھننجے سنگھ کی رہائی خفیہ انداز میں کی گئی۔

ان کو لینے کے لیے کچھ گاڑیاں پہنچی اور وہ بھی سینٹرل جیل سے کچھ فاصلے پر کھڑی ہوگئی تھی۔

بعد میں وہ رہائی کے ساتھ ہی انہیں لے گئیں۔

واضح رہے کہ لکھنؤ میں سابق بلاک چیف اجیت سنگھ کے قتل میں باہوبلی دھننجے سنگھ کے نام کے بعد لکھنؤ پولیس کو اس کی تلاش کی اور 25000 کے انعام کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details