اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bhaskar Rao Criticized To State Govt: 'بی جے پی کی جانب سے غیرضروری مسائل پیدا کئے جارہے ہیں‘

سابق پولیس کمیشنر آئی پی ایس بھاسکر راؤ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ پولیس میں 35 سال خدمات انجام دی اور اس دوران انہوں نے کانگریس، بی جے ہی اور جے ڈی ایس کی حکومتیں دیکھیں، لیکن کسی بھی پارٹی نے عوام کے لئے ایڈمنسٹریشن نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل جیسے غربت، مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف ہماری پرزور جدوجہد جاری رہے گی۔Bhaskar Rao Criticized To State Govt

By

Published : Apr 7, 2022, 10:17 AM IST

آئی پی ایس بھاسکر راؤ نے عآپ میں شمولیت اختیار کی
آئی پی ایس بھاسکر راؤ نے عآپ میں شمولیت اختیار کی

پیپلز کمیشن کے نام سے مشہور بنگلور کے سابق پولیس کمیشنر آئی پی ایس بھاسکر راؤ نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے اپنے سیاسی سفر کا آغاذ کر دیا ہے۔ Ex IPS Officer Bhaskar Rao Joins AAPاس سلسلے میں بھاسکر راو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بدعنوانی میں ملوث ہے، اسلئے عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس دکھانے کے لئے کوئی کارگردگی نہیں ہے، لہذا وہ کمیونل ایجنڈے کے ذریعہ لوگوں کو بہکانے کی کوشش کررہی ہے۔ حجاب، حلال اور لاوڈاسپیکر جیسے غیر ضروری مسائل کو ہوا دینے کی کوشش کی کرہی ہے۔


مزید پڑھیں:۔ Loudspeakers Ban At Mosques: مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ

بھاسکر راو نے کہا کہ انہوں نے محکمہ پولیس میں 35 سال خدمات انجام دی اور اس دوران انہوں نے کانگریس، بی جے ہی اور جے ڈی ایس کی حکومتیں دیکھیں، لیکن کسی بھی پارٹی نے عوام کے لئے ایڈمنسٹریشن نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل جیسے غربت، مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف ہماری پرزور جدوجہد جاری رہے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details