اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ghulam Nabi Azad on J&K Land Sale:'جموں وکشمیر میں زمین خریدنے کی بات تو سب نے کہی، لیکن زمین کی قیمت نہیں بتائی گئی' - جموں وکشمیر میں زمین کی خریداری

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد Ghulam Nabi Azad نے کہا کہ' دفعہ 370 کو ختم کیے جانے کے وقت یہ بات کہی گئی تھی کہ اب ملک کی دیگر ریاستوں میں رہنے والے افراد بھی جموں وکشمیر میں زمینیں خرید سکیں گے، لیکن انہوں نے جموں وکشمیر میں زمین کی قیمت کے تعلق سے کچھ نہیں بتایا'۔ Ghulam Nabi Azad on J&K Land Sale

غلام نبی آزاد
Ghulam Nabi Azad on J&K Land Sale

By

Published : Mar 30, 2022, 8:16 PM IST

جموں وکشمیر میں دفعہ 370 ختم کیے جانے کے وقت یہ بات بھی کہی گئی تھی کہ اب ملک کی دیگر ریاستوں میں رہنے والے افراد بھی جموں وکشمیر میں زمین خرید سکیں گے، تاہم دفعہ 370 ختم ہوئے 3 برس گزر چکے ہیں ابھی تک محض 34 افراد نے ہی جموں وکشمیر میں زمین خریدی ہے۔ Ghulam Nabi Azad on J&K Land Sale. یہ اطلاع ممبر آف پارلیمان حاجی فضل الرحمان کے سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کے ریاستی وزیر نتیانند رائے نے دی ہے۔انہوں نے پارلیمان میں دیے اپنے جواب میں کہا کہ دفعہ 370 کو ختم کیے جانے کے بعد 34 افراد نے یہاں زمینیں خریدی ہیں۔ یہ زمین جموں کے ریاسی، ادھمپور اور گاندربل اضلاع میں واقع ہے۔ Ghulam Nabi Azad on J&K Land Sale

Ghulam Nabi Azad on J&K Land Sale
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اس پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے دوران اس بات کی بہت تشہیر کی گئی کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں رہنے والے افراد اب جموں وکشمیر میں زمین خرید سکیں گے، لیکن انہیں چاہیے تھا کہ وہ اس بات کو بھی بتاتے کہ جموں و کشمیر میں زمین کی قیمت بہت زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: اراضی سے متعلق نئے قوانین کیا ہیں


انہوں نے کہا کہ جتنی دہلی میں زمین کی قیمت ہے اتنی ہی جموں و کشمیر میں زمین کی قیمت ہے اور اس بات کو وہ بہت بار پارلیمان میں کہ چکے ہیں، لوگوں کو لگتا ہے کہ جموں و کشمیر میں زمین بہت زیادہ ہے لیکن ایسا نہیں ہے، کیونکہ وہاں 80 فیصد زمین پہاڑ اور جنگلات کی شکل میں ہے اس لیے وہاں زمین محض 20 فیصد ہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details