وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چھ ریاستوں تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور کیرالہ کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کورونا انفیکشن پر بات کی۔
وزیر اعظم نے گذشتہ ہفتے شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی تھی۔ ملک کے دیگر حصوں کی نسبت ان تمام ریاستوں میں کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ، 'پچھلے ڈیڑھ سال میں ہم سب نے مل کر ایک دوسرے کے تجربات سے سبق حاصل کرکے کورونا وبائی بیماری کا مقابلہ کیا ہے۔ آج ہم ایک ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں تیسری لہر کا امکان مسلسل نظر آرہا ہے۔'
وزیر اعظم نے کہا کہ بیشتر ریاستوں میں کیسوں کی تعداد میں کمی سے کچھ مہلت ملی ہے اور ماہرین یہ بھی کہہ رہے تھے کہ ملک جلد ہی اس دوسری لہر سے نکل آئے گا لیکن گذشتہ ہفتے جو مجموعی معاملے آئے ہیں ان میں سے 80 فیصد ان چھ ریاستوں سے آئے ہیں تھے اور 84 فیصد موتیں بھی انہیں ریاستوں میں ہوئی ہیں۔