اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

معیاری صحت دیکھ ریکھ ہر شخص کا حق ہے: نائب صدر جمہوریہ - صحت کے بنیادی ڈھانچے

تروپتی میں امارا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ویکسین لگوالیں۔ انہوں نے کہا 'اس موقع پر میں تمام اہل شہریوں سے اپنی اس اپیل کو دہرانا چاہتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوالیں اور کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں شامل ہوجائیں'۔

Everyone has the right to quality health care: Vice President of India
معیاری صحت دیکھ ریکھ ہر شخص کا حق ہے: نائب صدر جمہوریہ

By

Published : Mar 5, 2021, 3:43 AM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے صحت کے بنیادی ڈھانچے میں شہروں اور گاؤں کے درمیان فرق پر تشویش کا اظہار کیا اور نجی شعبے سے اپیل کی کہ وہ کم لاگت پر دیہی علاقوں میں جدید ترین صحت دیکھ ریکھ تشخیص اور علاج سہولتیں فراہم کرانے کے لئے حکومت کے ساتھ شامل ہوں۔


انہوں نے کہا کہ 'اس فرق کو دور کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کی اپنے گاؤں میں ہی جدید اور بہترین صحت دیکھ ریکھ تک رسائی ہوسکے'۔ ہر ایک شخص کو معیاری صحت دیکھ ریکھ فراہم کرانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا 'طبی سہولتوں کی کمی کی وجہ سے ہمارے گاؤں میں کسی کو بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے'۔


تروپتی میں امارا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ویکسین لگوالیں۔ انہوں نے کہا 'اس موقع پر میں تمام اہل شہریوں سے اپنی اس اپیل کو دہرانا چاہتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوالیں اور کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں شامل ہوجائیں'۔


حالیہ بجٹ میں صحت کے لئے 223846 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کے لئے حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'مجھے یقین ہے کہ اس اقدام سے ہمارے ملک میں صحت دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کو زبردست فروغ ملے گا اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس سے صحت پر ہونے والے بہت زیادہ اخراجات میں کمی آئے گی'۔


نائیڈو نے آیوشمان بھارت جیسی صحت اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کی اپیل کی تاکہ غریب لوگوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details