نئی دہلی: صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ Union Minister for Health and Family Welfare Mansukh Mandaviya نے کہا ہے کہ سب لوگوں کی اجتماعی کوششوں سے بھارت کو دنیا میں سب سے آگے پہنچایا جا سکتا ہے اور اس صدی میں عالمی صحت کی نگہداشت کا ایک مثالی مقام بنایا جا سکتا ہے۔Mansukh Mandaviya On Health System
مانڈویہ نے پدم ایوارڈ یافتہ ڈاکٹروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افرادی قوت اور ہنر کی کبھی کمی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ ہمیشہ جیتنے والے کو ملتا ہے اور اعزاز ان کو دیا جاتا ہے جو ملک کے لیے جیتے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی موجود تھیں۔ وزات صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن اور نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر آر ایس شرما نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
وزیر صحت نے بحران کے دوران فرنٹ لائن کارکنوں، ڈاکٹروں اور صحت کے شعبے کے پیشہ ور افراد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کے مشکل وقت میں صحت کے پیشہ ور افراد کا کردار اہم رہا ہے۔ اس مشکل وقت میں ڈاکٹروں اور صحت کے پیشہ ور افراد کی محنت اور عزم انسانی برادری کی تاریخ میں کافی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ ان کا مقروض رہے گی۔ صحت کی نگہداشت کرنے والے تمام پیشہ ور افراد کی شراکت انمول ہے۔'