کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کے لیے مرکزی حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ اس برس یکم مئی سے 18 برس سے اوپر کی عمر والے سبھی افراد کو کورونا ویکسین کی ڈوز دی جائے گی۔ وزیر اعلظم نریندر مودی نے ایک اجلاس کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ ایک برس سے حکومت پوری کرشش کر رہی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی ڈوز دی جائے۔
بتایا جاتا ہے کہ حکومت ویکسین کے تعلق سے جلد ہی پروٹوکوکال جاری کرے گی۔ لوگوں کو ویکسین کے لیے کتنی قیمت ادا کرنی ہوگی، اس تعلق سے جلد ہی جانکاری دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں 6 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن
خیال رہے کہ حال کے دنوں میں کئی وزرائے اعلی نے مطالبہ کیا تھا کہ کورونا ویکسین کی طے عمر کو کم کیا جائے۔ ایسے میں حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب تک 45 برس سے اوپر والے شخص کو ہی ویکسین لگتی تھی۔