بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی امیدوار ممتا بنرجی نے آج خضرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روز چاہے طوفان آئے یا بارش ہو، اپنے گھروں سے ووٹ دینے کے لئے ضرور نکلیں۔
ایک ایک ووٹ میرے لئے بہت ضروری ہے۔ ممتا بنرجی بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے میں خضرپور کا کچھ علاقہ شامل ہے۔جہاں مسلمانوں کی آبادی ہے۔مسلم ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ماسک پہن کر گھر سے ووٹ دینے کے لئے نکلیں اور یاد رکھیں کہ ایک ایک ووٹ بہت اہم ہے۔ یہ سوچنا کہ بارش ہو رہی دیدی تو جیت رہی ووٹ دینے نہیں دینے سے بھی کام چل جائے گا ایسا،نہیں ہونا چاہئے مہر بانی کرکے ایسا مت کیجئے گا۔
آپ کا ایک قیمتی ووٹ نہیں ملنے پر یاد رکھیں آپ ہمیں وزیر اعلی کے طور پر نہیں دیکھ پائیں گے۔اسی لئے یاد رکھئے کہ ایک ایک ووٹ بہت قیمتی ہے۔
نندی گرام میں ہار کے بعد دستور کے مطابق وزیر اعلی کے عہدے پر قائم رہنے کے لئے چھ ماہ کے درمیان رکن اسمبلی کے طور پر جیت کر آنا ضروری ہوتا ہے۔
ووٹروں کو اس بات سے آگاہ کراتے ہو ئے ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس اسمبلی میں اکثریت میں ہے لیکن اگر میں نہیں جیت پاتی ہوں تو کسی اور کو وزیر اعلی بنانا پڑے گا۔اسی لئے میں آپ کو بتا رہی ہوں آپ کے ووٹوں کی کیوں ضرورت ہے۔بارش ہو یا طوفان ہو صد فیصد ووٹ دینے کی ضرورت ہے۔
جلسے میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ این آر سی،سی اے اے ،این پی آر کے لئے کون لڑائی کرے گا؟ نوٹ بندی کے خلاف کوں لڑے گا؟بی جے پی کے فسادات کے خلاف کون لڑے گا؟ ترقی کے لئے کون لڑے گا؟اس ن سب سوالوں کا ہر بار ایک ہی جواب ملتا ہے دیدی ،دیدی آپ کے لئے یک لڑائی لڑے گی۔