حیدرآباد میں قائم علاقائی زبانوں کا سیٹیلائٹ ٹیلی ویزن نیٹ ورک اور مشہور میڈیا اور انٹرٹینمنٹ برانڈ ”ای ٹی وی نیٹ ورک” بچوں کے لیے گیارہ بھارتی زبانوں اور ایک انگریزی زبان میں کل 12 چنیلوں کو 27 اپریل 2021 یعنی آج صبح 10:25 بجے لانچ کرے گا۔
مادری زبان میں بچوں کے خصوصی ٹیلی وژن چینلز کا رول واضح ہونے کی وجہ سے تمام نمایاں بھارتی زبانوں یعنی آسامی، بنگالی، گجراتی، ہندی، کنڑ، مراٹھی، ملیالم، اوڈیہ، پنجابی ، تلگو، تمل کے علاوہ انگریزی ناظرین کے لیے چینلز کی لانچنگ سے دلچسپی پیدا ہوگی۔
مادری زبان میں دلچسپی اوراعتماد پیدا کرنے کے عناصر بچوں کے لیے ٹیلی ویژن دیکھنے کے تجربے کو بدلیں گے۔
ای ٹی وی بال بھارت بچوں کے لیے دلچسپ مواد، شاندار کھیل اور جذبات کی نشاندہی کرنے والے بہترین مواد لائے گا جس سے بچے خوب انٹرٹینمنٹ کے ساتھ رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔