اس سے قبل 29 مارچ کو جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں عسکریت پسندوں کے دن دہاڑے کیے گئے حملہ میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں کونسلر ریاض احمد اور ایک ایس پی او مشتاق احمد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ شمس الدین نامی شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی 30 مارچ کو موت ہوگئی۔
بی جے پی رہنما محمد انور خان اور ترجمان الطاف ٹھاکر وادی میں بی جے پی رہنماؤں پر بڑھتے ہوئے حملوں پر ای ٹی وی بھارت نے بی جے پی رہنما محمد انور خان اور بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر سے بات چیت کی۔
محمد انور خان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی عسکریت پسندوں نے مجھ پر 2018 میں بھی حملہ کیا اور آج دوسری بار حملہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں دن بہ دن شامل ہورہے ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے دعوی کیا کہ پاکستان اب عسکریت پسندوں کا استعمال کرکے جموں کشمیر میں حالات خراب کرنے کی تاک میں ہے لیکن ہمارے فوجی جوان اور پولیس کے اہلکار ان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔