اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کسان دیوس' پر ای ٹی وی بھارت کی اپیل - فصلوں کی شکل میں بوئی گئی آس اور احساس

بنجر زمین کو سرسبز و شاداب کرنے والے، فصل کو تیار کرنے والے، مشکلات اور مفلسی کے باوجود فصلوں کی طرح لہلہاتے، چہکتے اور مسکراتے چہرے، خود کے سروں کو چھپانے والی جھوپڑیوں کی چھتوں کے ٹپکنے کے باوجود بارش کی دعائیں کرنے والے، فصلوں کی شکل میں بوئی گئی آس اور احساس سے دوسروں کی زندگی چلانے اور پیٹ بھرنے والے یہی تو ہمارے کسان ہیں۔

'کسان دیوس' پر ای ٹی وی بھارت کی قوم سے اپیل
'کسان دیوس' پر ای ٹی وی بھارت کی قوم سے اپیل

By

Published : Dec 23, 2020, 7:46 AM IST

Updated : Dec 23, 2020, 9:54 AM IST

23 دسمبر کو بھارت میں 'کسان دیوس' کے نام سے منایا جاتا ہے۔ آزادی کے بعد سے کسانوں کی حالت میں کوئی خاصی بہتری نہیں آئی ہے۔ آج ایک تبدیلی کی ضرورت ہے جو نہ صرف کسان کی حالت کو مستحکم کرے گی بلکہ حوصلے کو بھی تقویت ملے گی۔

بنجر زمین کو سر سبز و شاداب کرنے والے، پیڑ پودے اور فصل کو تیار کرنے والے، مشکلات اور مفلسی کے باوجود کسانوں کے لہلہاتے فصلوں کی طرح چہکتے اور مسکراتے چہرے خود کے سروں کو چھپانے والی چھوپڑیوں کے چھتوں کے ٹپکنے کے باوجود بارش کی دعائیں کرنے والے، فصلوں کی شکل میں بوئی گئی آس اور احساس سے دوسروں کی زندگی چلانے والے یہی تو ہمارے کسان ہیں۔

'کسان دیوس' پر ای ٹی وی بھارت کی قوم سے اپیل

اگر کسانوں نے اپنے کام چھوڑ دیے تو قحط کا دور دورہ ہوگا، نہ انسانیت کی پرورش ہوگی اور نہ ملک و قوم مستحکم ہوگی، اقتصادی، معاشی سماجی سیاسی زندگی مرجھا جائے گی۔

'کسان دیوس' کے موقع پر ای ٹی وی بھارت تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ آپ بھی اس بات کو خاطر خواہ ملحوظ لائیں کہ موجودہ کسانوں کی حالت زار میں بہتری لانا کس طرح سے ممکن ہے۔

کسان کی موجودہ حالت زار نہ صرف کسان کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ ملک و قوم کی ریڑھ کی ہڈی کہے جانے والے ان کسانوں کی وجہ سے ملک کی تعمیر وترقی میں رخنہ بھی پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Dec 23, 2020, 9:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details