اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Chinar Bagh of Gaang Tral ترال کے علاقہ گانگ میں چنار باغ کی عظمت رفتہ بحال کی جائےگی، منظور گنائی - منظور گنائی کا چنار باغ پر بیان

ای ٹی وی بھارت کی جانب سے گزشتہ ماہ چنار باغ گانگ میں موجود چناروں کی مناسب دیکھ ریکھ نہ ہونے سے متعلق ایک مفصل رپورٹ نشر کیے جانے کے بعد انتظامیہ جاگ گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج متعلقہ ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے گانگ میں موجود چنار پارک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں کے لوگوں سے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اس بارے میں اعلی حکام سے مل کر اس گاوں اور چنار باغ کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔ Chinar Bagh of Gaang Tral

ترال کے علاقہ گانگ میں چنار باغ کی عظمت رفتہ بحال کی جائےگی، منظور گنائی
ترال کے علاقہ گانگ میں چنار باغ کی عظمت رفتہ بحال کی جائےگی، منظور گنائی

By

Published : Dec 4, 2022, 10:23 PM IST

ترال: چنار کے درختوں کو جموں و کشمیر کی شان تصور کیا جاتا ہے۔ یہ درخت کشمیر کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں، یوں تو وادی کشمیر کے ہر ضلع میں چنار کے درخت پائے جاتے ہیں، جو وادئی گل پوش کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے 'گانک' نام کے ایک گاؤں کے چنار باغ میں موجود چناروں کی مناسب دیکھ ریکھ نہ ہونے کی وجہ سے عدم توجہی کا شکار ہے۔ Chinar Bagh of Gaang Tral

ترال کے علاقہ گانگ میں چنار باغ کی عظمت رفتہ بحال کی جائےگی، منظور گنائی

ای ٹی وی بھارت کی جانب سے گزشتہ ماہ چنار باغ گانگ میں موجود چناروں کی مناسب دیکھ ریکھ نہ ہونے سے متعلق ایک مفصل رپورٹ نشر کیے جانے کے بعد انتظامیہ جاگ گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج متعلقہ ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے گانگ میں موجود چنار پارک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں کے لوگوں سے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اس بارے میں اعلی حکام سے مل کر اس گاوں اور چنار باغ کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔

بعد ازاں منظور گنائی نے گلشن پورہ میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور وہاں کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ وہاں موجود کھیل گاہ کی تعمیر تجدید کے لیے یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ کا پادشاہی باغ اور چنار کے لہلہاتے درخت

ABOUT THE AUTHOR

...view details