نئی دہلی: ملازمین کی پروویڈینٹ فنڈ تنظیم EPFO نے رواں برس جولائی میں 18 لاکھ 23 ہزار ممبران کا اضافہ درج کیا ہے۔ پچھلے برس کے اسی مہینے کے مقابلے اس میں 24 اعشاریہ چار آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ EPFO adds 18.23 lakh subscribers in July
EPFO کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 لاکھ 23 ہزار ممبران میں سے 10 لاکھ سے زیادہ نئے ممبر پہلی بار EPFO کے سماجی تحفظ کے دائرے میں شامل ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 10 لاکھ 58 ہزار نئے ممبروں میں سے 57 فیصد سے زیادہ لوگ رواں برس جولائی میں شامل کیے گئے ہیں، جن کی عمر 18 سے 25 برس کے درمیان ہے۔