انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دو ماہ کے طویل دورہ پر ہے۔ اب تک وہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک ایک کی برابری پر ہے۔
انگلینڈ کو پونے میں ٹی۔20 میچ کھیلنے سے روکنے کی دھمکی - بھوانی تلوار
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پونے میں ہونے والا میچ نہیں کھیلنے دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔
انگلینڈ کو پونے میں ٹی۔20 میچ کھیلنے کے لیے ملی دھمکی
شیودرگ سوردھن آندولن (ایس ایس اے) نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی معروف بھوانی تلوار کو واپس لینے کے لئے انگلینڈکی ٹیم کو دھمکی دی ہے۔انگلینڈ کی رانی اور مرکزی حکومت کی توجہ حاصل کرنے کے لئے شیودرگ سوردھن آندولن نےپونے میں اگلے ماہ مجوزہ ٹی۔20 سیریز کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو نہیں کھیلنے دینے کی دھمکی دی ہے۔
ایس ایس اے کے صدر ہرشل سروے نے کولہاپور میں بتایا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی بھوانی تلوار کولہا پور شاہی خاندان کی ملکیت ہے۔ لہٰذا اسے جلد لوٹا دینا چاہیے۔