اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

T20 World Cup: دفاعی چیمپئن ویسٹ اینڈیز کو شکست، انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز - آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گزشتہ ایونٹ کی رنرز اپ انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے 56 رنز کے ہدف کو صرف 8.2 اوورز میں حاصل کر لیا جس میں جوس بٹلر نے 24 ناٹ آؤٹ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

لیگ اسپنر عادل رشید
لیگ اسپنر عادل رشید

By

Published : Oct 23, 2021, 10:42 PM IST

دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ویسٹ اینڈیز کو 14.2 اوورز میں محض 55 رنز پر ہی آل آؤٹ کردیا۔ جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔

معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کی بھی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے 4 وکٹ محض 39 رنز پر ہی گر گئے تھے لیکن بعد میں جوس بٹلر نے 24 ناٹ آؤٹ رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کو صرف 8.2 اوورز میں 6 وکٹ سے جیت دلا دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکیل حسین نے 24 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ روی رام پال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنے گیند بازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ایک کے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 14.2 اوور میں صرف 55 رن پر ڈھیر کر دیا تھا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا۔ لیگ اسپنر عادل رشید نے 2.2 اوورز کی خطرناک گیندبازی میں صرف دو رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ آف اسپنر معین علی نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر دو اور ٹائمل ملز نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے 13 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے اور دہائی کے اعداد وشمار تک پہنچنے والے واحد بلے باز رہے۔ کپتان کیرون پولارڈ نے 14 گیندوں پر چھ رنز بنائے جبکہ اکیل حسین نے 13 گیندوں پر ناٹ آؤٹ چھ رنز بنائے۔

اس سے قبل اسی گروپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details