شوپیان: جموں و کشمیری کے ضلع شوپیان کے مولو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز مسلسل جوابی کارروائی میں مصروف ہیں۔ سکیورٹی فورسز کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ مذکورہ علاقے میں عسکریت پسند موجود ہیں جس کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور سرچ آپریشن جاری کردیا، اس دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھی کارروائی شروع کردی۔ فی الحال ابھی دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ Encounter in in Moolu area of Shopian
واضح رہے کہ گزشتہ کل شوپیاں کے دارچھ کیگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے دارچھ کیگام شوپیاں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔