اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India 2047 Project: 'مسلمانوں کی تقویت میں کئی چیلینجز ہیں مگر ہم سبھی پر قابو پاکر آگے بڑھیں گے' - انڈیا 2047

امپاؤر انڈیا فاؤنڈیشن کے رکن ای ایم عبد الرحمن کا کہنا ہے کہ انڈیا 2047 پروجیکٹ کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ملک کی آٹھ ریاستوں میں امپاؤر انڈیا کے چیپٹرز شروع کیے گئے ہیں اور دیگر ریاستوں میں نئے چیپٹرز کا قیام کیا جائیگا۔ E M abdurrahman On Empower India Foundation

مسلمانوں کی تقویت میں کئی چیلینجز ہیں مگر ہم سبھی پر قابو پاکر آگے بڑھیں گے، ای ایم عبد الرحمن
مسلمانوں کی تقویت میں کئی چیلینجز ہیں مگر ہم سبھی پر قابو پاکر آگے بڑھیں گے، ای ایم عبد الرحمن

By

Published : May 23, 2022, 12:27 PM IST

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں امپاؤر انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ادارے کی جانب سے تشکیل دیے گیے پروجیکٹ "انڈیا 2047 کا سپلیمنٹری ایڈیشن 2021'' کو ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے امپاؤر انڈیا فاؤنڈیشن کے رکن ای ایم عبد الرحمن نے بتایا کہ امپاؤر انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک تفصیلی منصوبہ بعنوان انڈیا 2047 تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت ملک کے مسلمانوں کی تقویت کے لئے ایک ویژن ڈاکیومینٹ تیار کیا گیا ہے جس کے سپلیمنٹری ایڈیشن کا اجرا آج عمل میں آیا۔ Empower India Foundation released supplementary edition 2021 of India 2047 project

مسلمانوں کی تقویت میں کئی چیلینجز ہیں مگر ہم سبھی پر قابو پاکر آگے بڑھیں گے، ای ایم عبد الرحمن

انہوں نے بتایا کہ 2016 میں دارالحکومت دہلی میں اس پروجیکٹ کے پہلے قومی کانکلیو میں آنجہانی جسٹس راجیندر سچر کے ہاتھوں ویژن ڈاکیومنٹ کے پہلے ایڈیشن کا اجرا عمل میں آیا تھا اور آج اس پروجیکٹ کے دوسرے سپلیمنٹری ویژن ڈاکیومنٹ کا پروفیسر امیتابھ کنڈو اور کے رحمان خان کے ہاتھوں اجرا عمل میں آیا۔ ای ایم عبد الرحمن نے بتایا کہ 2016 سے 2022 تک ادارے کی جانب سے منصوبے کے مطابق ایجنڈے کو عملی جامعہ پہنایا جایا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان گزشتہ چھ سالوں میں انہیں کئی چیلینجز کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے چیلینجز کو مواقع کے طور پر لیا اور اپنے منصوبے کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ انڈیا 2047 پروجیکٹ کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ملک کی آٹھ ریاستوں میں امپاؤر انڈیا کے چیپٹرز شروع کئے گئے ہیں اور دیگر ریاستوں میں نئے چیپٹرز کا قیام کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جو نفرت کا ماحول بنایا جارہا ہے، اس سے وہ خائف یا خاموش ہرگز نہیں ہیں بلکہ وہ "آئیڈیا آف انڈیا" کا ادراک کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انڈیا 2047 پروجیکٹ کے سپلیمنٹری ویژن ڈاکیومینٹ کے اجراء کے پروگرام میں پروفیسر امیتابھ کنڈو اور سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details