انیمل ہسبنڈری محکمہ سے وابستہ عملے نے اننت ناگ میں اپنے دفتر و ویٹرنری اسپتال کے احاطے میں محکمہ کی زمین پر ناجائز تجاوزات کو مبینہ طور پر کھڑا کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ ملازمین نے الزام لگایا کہ اسپتال سے متصل سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کا انتظامیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
ملازمین کے مطابق اسپتال کی زمین پر کچھ خودغرض عناصر ناجائز تعمیرات کرکے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اعتراض کرنے پر ملازمین کے ساتھ ناشائستہ سلوک کیا جارہا ہے اور آئے روز ملازمین کو دھمکایا جارہا ہے۔