وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں عام بجٹ 2021-22 پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈس انویسٹمنٹ سے حاصل ہونے والی رقوم کو ٹکنالوجی اور بہترین انتظام کے عمل کے نفاذ کے لیے استعمال کرے گی، سرکاری شعبہ کی مختلف کمپنیوں اور ترقیاتی پروگراموں کو مالی مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری شعبہ کے کاروباری اداروں کی ڈس انویسٹمنٹ کی پالیسی کو منظوری دے دی ہے اور اس سے غیر اسٹریٹجک اور اسٹریٹجک شعبوں کی کمپنیوں کی ڈس انویسٹمنٹ کا واضح فارمیٹ تیار کیا گیا ہے۔