اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Emergency Landing of Army Helicopter in Kashipur: کاشی پور میں آرمی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، دیکھیں ویڈیو - کاشی پور میں ہیلی کاپٹرکی ہنگامی لینڈنگ

فوج کے ہیلی کاپٹر نے کاشی پور میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر میدان کے بیچوں بیچ سڑک پر اتارا گیا تھا۔ جب کہ دوسرا ہیلی کاپٹر کافی دیر تک اوپر منڈراتا رہا۔ emergency landing of army helicopter in kashipur of udham singh nagar

کاشی پور میں آرمی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، دیکھیں ویڈیو
کاشی پور میں آرمی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، دیکھیں ویڈیو

By

Published : Apr 8, 2022, 5:01 PM IST

اتراکھنڈ:کنڈیشوری چوکی علاقے کے گاؤں ڈھکیہ نمبر دو میں فوج کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر کھیتوں کے درمیان میں اترا۔ فی الحال تمام ہیلی کاپٹر سوار محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو کھیتوں کے درمیان بنی سڑک پر اتارنا پڑا۔ اچانک لینڈ ہونے والے ہیلی کاپٹر کو دیکھنے کے لیے گاؤں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔Emergency Landing of Army Helicopter in Kashipur of Udham Singh Nagar

کاشی پور میں آرمی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، دیکھیں ویڈیو

اسی دوران دوسرا ہیلی کاپٹر گاؤں کے اوپر منڈراتا رہا۔ تھوڑی دیر رکنے کے بعد ہیلی کاپٹر نے ٹیک آف کیا۔ کھیتوں میں کام کرنے والے گاؤں والوں نے بتایا کہ 12.30 بجے اچانک ایک ہیلی کاپٹر آسمان میں چکر لگانے لگا۔ تھوڑی دیر بعد وہ ہیلی کاپٹر کھیت کے بیچ میں بنی تنگ سڑک پر اتارا گیا۔

فوج کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ دیکھ کر لوگ جمع ہوگئے۔ ہر کوئی یہ جاننے کے لیے متجسس تھا کہ فوج کا ہیلی کاپٹر ان کے گاؤں کے قریب کھیتوں کے بیچوں بیچ کیوں اتارا گیا۔ کچھ لوگ صرف ہیلی کاپٹر کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔ اس دوران کھیتوں کے درمیان اس سڑک پر بڑی تعداد میں گاڑیاں کھڑی تھیں۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے ٹھیک 15 منٹ بعد یعنی 12.45 بجے ہیلی کاپٹر نے کھیتوں کے بیچ سڑک سے ٹیک آف کیا۔

جب فوج کے ہیلی کاپٹر نے ڈھکیہ نمبر 2 گاؤں کے کھیتوں کے درمیان ہنگامی لینڈنگ کی تو چند منٹ بعد ایک اور ہیلی کاپٹر آسمان پر منڈراتا ہوا نظر آیا۔ یہ ہیلی کاپٹر وہاں منڈراتا رہا، یہاں تک کہ ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پہلے ہیلی کاپٹر نے واپس اڑان بھری۔ اس کے بعد دونوں ہیلی کاپٹر بریلی کی طرف اڑان بھرکے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: Patient Evacuated in Helicopter: کشمیر، مریضہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال پہنچایا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details