کیف:روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ کے درمیان یوکرین نے فرنٹ لائن پر جوہری پلانٹ کے قریب ہنگامی مشقیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین کے حکام نے بدھ کو روس کے زیر قبضہ زپورئیژا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر متعدد مرتبہ گولہ باری کے بعد پلانٹ کے قریب تباہی سے نمٹنے کی مشقیں کیں۔ یہ مشقیں یورپ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔ یوکرینی حکام نے زپورئیژا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ایمرجنسی ڈرل کا مقصد تابکاری کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنا قرار دیا ہے۔ Emergency drills at Ukraine's frontline nuclear plant
واضح رہے کہ فریقین ایک دوسرے پر حالیہ دنوں میں جوہری تنصیب کے آس پاس ہونے والے حملوں اور ان میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہیں، اور اسے ''جوہری عسکریت پسند” کہہ رہے ہیں۔دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ زپورئیژا پاور پلانٹ کے ارد گرد غیر فوجی زون قائم کیا جائے۔ اس سلسلے میں وہ جمعرات کو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور ترک صدر طیب اردوان سے بھی بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے۔