اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Moderna Vaccine: ای ایم اے نے 6-11 سال کے بچوں کے لیے موڈرنا ویکسین کو دی منظوری - یورپی میڈیسن ایجنسی کی خبر

ای ایم اے نے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے فائزر/بایو این ٹیک ویکسین کے بوسٹر شاٹس کی بھی صلاح دی۔EMA Approves Moderna Vaccine for 6-11 year Olds

ای ایم اے نے 6-11 سال کے بچوں کے لیے موڈرنا ویکسین کو دی منظوری
ای ایم اے نے 6-11 سال کے بچوں کے لیے موڈرنا ویکسین کو دی منظوری

By

Published : Mar 4, 2022, 11:15 AM IST

یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے موڈرنا کورونا وائرس ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ ای ایم اے کے افسر مارکو کیویلری نے جمعرات کو کہا کہ چھوٹے، بڑے اور بالغ بچوں کو دی جانے والی ویکسین کی نصف خوراک دی جائے گی۔ EMA Approves Moderna Vaccine for 6-11 year Olds

مسٹر کیویلری نے کہا کہ موڈرنا شاٹ کو ان لوگوں کو بوسٹر ڈوز کے بطور دیے جانے کی کی سفارش کی جا رہی ہے، جنھیں دیگر ٹیکے لگے ہیں۔ بچوں کو پہلے فائزر/بایو این ٹیک کے ٹیکے دیے گئے تھے جو کہ ای ایم اے کی جانب سے پانچ سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے منظور کی گئی واحدویکسین تھی۔

مزید پڑھیں:۔Pan Coronavirus Vaccine: 'پینکورونا وائرس ویکسین' کورونا کی تمام اقسام کا مقابلہ کرے گی'

ای ایم اے نے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے فائزر/بایو این ٹیک ویکسین کے بوسٹر شاٹس کی بھی صلاح دی۔

انہوں نے کہا کہ400000 سے زیادہ بچوں کو ویکسین لگانے والے اسرائیل اور امریکہ سمیت کئی ممالک کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں میں فائزر/بایو این ٹیک ویکسین کی تیسری ڈوز ’محفوظ اور مؤثر‘ ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details