اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اننت ناگ کے مزید گیارہ علاقے کنٹینمنٹ زون قرار دیے گئے

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت اور مثبت کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے مزید گیارہ علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے۔

اننت ناگ کے مزید گیارہ علاقے کنٹینمنٹ زون قرار دیے گئے
اننت ناگ کے مزید گیارہ علاقے کنٹینمنٹ زون قرار دیے گئے

By

Published : May 1, 2021, 10:36 PM IST

اُن علاقوں میں اچھہ بل کے ، خواجہ میر علی، لارم گانجی پورہ ،اشاجی پورہ ، ڈبرنہ ، جنگلات منڈی ، دیالگام ،کھاہ بازار، آنچی ڈورہ، مٹن علاقہ کے سیر ہمدان، آکورہ شامل ہیں۔

تمام علاقہ کے لوگوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ واضح کردہ ایس او پیز پر ہر حال میں عمل کریں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقہ کو کنٹینمنٹ زون قرار دے کر مذکورہ علاقوں میں بندشیں عائد کی گئی ہیں جبکہ لوگوں کو ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے کی اپیل کی گئی۔

ضلع انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کریں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں

واضح رہے کہ چند روز قبل انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے چھ علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا تھا۔ اُن علاقوں میں حلقہ شانگس کے سانبرونہ اور نوگام، حلقہ اچھہ بل کا مومن آباد، قاضی باغ، دیوہ کالونی ،ویری ناگ لوکہ بھون، کھرم بجبہاڑہ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details