سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے حکومتیں کسی بھی حد تک گرسکتی ہیں۔ جب بھی ملک میں انتخابات منعقد ہوتے ہیں، حکمت عملی کے تحت قیمتوں میں اضافہ کو روک دیا جاتا ہے۔ اب اسمبلی انتخابات ختم ہوچکے ہیں اسی لیے اب قیمتیں بھی بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن اضافہ کیا گیا۔ دو ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد 04 مئی سے ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے ۔
بھارت کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 25 پیسے مہنگا ہوکر 90.99 روپے فی لیٹرپر پہنچ گیا ۔ ڈیزل کی قیمت آج 30 پیسے بڑھی اور یہ 81.42 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ تین دن میں دہلی میں پٹرول 59 پیسے اور ڈیزل میں 69 پیسے کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔
ممبئی اور کولکتہ میں آج پٹرول 22-22 پیسے اور چنئی میں 20 پیسے مہنگا ہوا۔ پٹرول کی قیمت ممبئی میں 97.34 روپے، چنئی میں 92.90 روپے اور کولکتہ میں 91.14 روپے فی لیٹر پرپہنچ گئی۔
جب کہ ڈیزل ممبئی میں 30 پیسے، چنئی میں 26 پیسے اور کولکتہ میں 28 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں اس کی قیمت 88.49 روپے، چنئی میں 86.35 روپے اور چنئی میں 84.26 روپے فی لیٹررہی۔ واضح رہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں۔
- ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :.
شہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیزل