اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Elections on May 31 in Uttarakhand, Odisha and Kerala: اتراکھنڈ، اڈیشہ اور کیرالہ کی ایک ایک سیٹ پر 31 مئی کو انتخابات

اتراکھنڈ، اڈیشہ اور کیرالہ کی ایک ایک سیٹ پر 31 مئی کو انتخابات ہوں گے۔ ان سیٹوں کے لیے پولنگ کی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے۔ جب کہ ووٹوں کی گنتی 3 جون کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹنگ کے پرامن انعقاد کے لیے پوری کوشش کی جائے گی۔ Elections on May 31 in Uttarakhand, Odisha and Kerala

Elections on May 31 in Uttarakhand, Odisha and Kerala: اتراکھنڈ، اڈیشہ اور کیرالہ کی ایک ایک سیٹ پر 31 مئی کو انتخابات
Elections on May 31 in Uttarakhand, Odisha and Kerala: اتراکھنڈ، اڈیشہ اور کیرالہ کی ایک ایک سیٹ پر 31 مئی کو انتخابات

By

Published : May 3, 2022, 8:10 AM IST

نئی دہلی:اتراکھنڈ، کیرالہ اور اڈیشہ کی تین اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے بدھ کے روز نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور ووٹنگ 31 مئی کو ہوگی۔ Bypoll Results 2022۔الیکشن کمیشن نے پیر کے روز اتراکھنڈ کی چمپاوت، کیرالہ کی تریکاکرا اور اڈیشہ کی برجراج نگر کی سیٹ کے لئے شیڈول کا اعلان کیا۔ کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان تینوں نشستوں کے ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن بدھ کو جاری کیا جائے گا۔ Elections on May 31 for one Seat Each in Uttarakhand, Odisha and Kerala

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان سیٹوں کے لیے کاغذات نامزدگی 11 مئی تک داخل کیے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 مئی کو ہوگی۔ کیرالہ کی تریکاکرا سیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16 مئی تک رکھی گئی ہے اور اڈیشہ اور اتراکھنڈ کی دونوں سیٹوں کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 مئی تک رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان سیٹوں کے لیے پولنگ کی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 3 جون کو ہوگی۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ اور اڈیشہ میں 16 مئی کو بدھ پورنیما کی چھٹی ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 مقرر کی گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details