پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ان پانچ ریاستوں میں الیکشنی ضابطہ اخلاق Model Code of Conduct نافذ ہو جائے گا۔
اترپردیش کے علاوہ پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور معلومات کے مطابق الیکشن کمیشن آج سہ پہر 3:30 بجے تاریخوں کا اعلان کرے گا۔
- اتر پردیش اسمبلی الیکشن 2022 Uttar Pradesh Assembly Election
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسمبلی کی 403 نشستیں ہیں۔ 2017 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سب سے زیادہ 312 سیٹیں جیت کر اقتدار میں آئی تھی۔ وہیں 2012 میں حکومت بنانے والی سماج وادی پارٹی صرف 47 سیٹوں پر سمٹ گئی تھی جبکہ بی ایس پی صرف 19 سیٹیں جیت سکی تھی۔
- پنجاب اسمبلی الیکشن 2022 Punjab Assembly Election
پنجاب میں 117 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں کانگریس 77 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے 10 سال بعد اقتدار میں واپس آئی۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی 20 سیٹیں جیت کر اہم اپوزیشن پارٹی بن گئی جبکہ 10 سال تک اقتدار میں رہنے والی شرومنی اکالی دل صرف 18 سیٹوں پر سمٹ گئی۔
- اتراکھنڈ اسمبلی الیکشن 2022 Uttarakhand Assembly Election