نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز کہا کہ اس نے گھریلو مہاجر ووٹروں کے لیے 'ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین' کا ابتدائی ماڈل تیار کیا ہے اور سیاسی جماعتوں کو اسے دیکھانے کے لیے 16 جنوری کو بلایا گیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق کمیشن نے 'ریموٹ ووٹنگ' پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اس کے نفاذ میں قانونی، انتظامی طریقہ کار اور تکنیکی چیلنجز پر سیاسی جماعتوں کے خیالات طلب کیے ہیں۔ بیان کے مطابق اس کے ذریعے 72 حلقوں میں 'ریموٹ' پولنگ اسٹیشن سے 'ریموٹ ووٹنگ' کی سہولت دی جا سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے مہاجر ووٹروں کو ووٹنگ کے لیے اپنی آبائی ریاست/شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ جہاں ہے وہیں سے ووٹ ڈال سکیں گے۔ Election Commission introduces 'remote voting' for migrant workers
ECI on Migrant voters مہاجر ووٹرز کو الیکشن کمیشن کا تحفہ، ووٹ ڈالنے کیلئے اب گھر جانے کی ضرورت نہیں - ریموٹ ووٹنگ کا سسٹم تیار
الیکشن کمیشن نے باہر رہنے والے لوگوں کے لیے ریموٹ ووٹنگ کا سسٹم تیار کیا ہے اور اس کے نفاذ میں درپیش قانونی، انتظامی طریقہ کار اور تکنیکی چیلنجز کے بارے میں سیاسی جماعتوں کی آراء طلب کی ہیں۔ Election Commission introduces 'remote voting
![ECI on Migrant voters مہاجر ووٹرز کو الیکشن کمیشن کا تحفہ، ووٹ ڈالنے کیلئے اب گھر جانے کی ضرورت نہیں Election Commission introduces 'remote voting' for migrant workers](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-17341422-987-17341422-1672302237123.jpg)
مہاجر ووٹرز کو الیکشن کمیشن کا تحفہ،
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ریموٹ ووٹنگ ایک تبدیلی کی پہل ثابت ہوگی۔ تکنیکی ترقی کے دور میں نقل مکانی پر مبنی رکاوٹ مجبور نہیں ہے۔ عام انتخابات سنہ 2019 میں ووٹر ٹرن آؤٹ 67.4 فیصد تھا اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کو 30 کروڑ سے زیادہ ووٹروں کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہ کرنے کے معاملے پر تشویش ہے اور کمیشن نے یہ بھی کہا کہ مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف ووٹنگ ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: