الیکشن کمیشن نے تین قومی اور دو علاقائی سیاسی جماعتوں سے سٹیٹس واپس لے لیا ہے۔ ساتھ ہی ایک جماعت کو قومی جماعت کا درجہ دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) سے قومی پارٹی کا درجہ واپس لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کو اب قومی پارٹی کا درجہ مل گیا ہے۔
اس کے علاوہ علاقائی پارٹیوں میں الیکشن کمیشن نے بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) اور راشٹریہ لوک دل (RLD) سے علاقائی پارٹی کا درجہ واپس لے لیا ہے۔ بتا دیں کہ الیکشن کمیشن ہی قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کی حیثیت کا جائزہ لیتا ہے، جو کہ سیمبل آرڈر 1968 کے تحت ایک مسلسل عمل ہے۔ 2019 سے الیکشن کمیشن نے 16 سیاسی جماعتوں کی حیثیت کو اپ گریڈ کیا ہے اور 9 قومی/ریاستی سیاسی جماعتوں کی موجودہ حیثیت کو واپس لے لیا ہے۔
سیاسی جماعتوں سے قومی پارٹی کی حیثیت کیوں چھین لی گئی؟
الیکشن کمیشن کے مطابق ان جماعتوں کو قومی جماعت کا درجہ دیا گیا تھا تاہم یہ جماعتیں اتنا رزلٹ نہیں لاسکیں اس لیے یہ درجہ واپس لے لیا گیا ہے۔ انہیں 2 پارلیمانی انتخابات اور 21 ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے کافی مواقع فراہم کیے گئے تھے۔ اس کے بعد ان جماعتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور پھر قومی جماعت کا درجہ واپس لے لیا گیا۔ تاہم یہ جماعتیں اگلے انتخاب میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ قومی جماعت کا درجہ حاصل کر سکتی ہیں۔
ان جماعتوں کو بعض ریاستوں میں علاقائی پارٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔ ناگالینڈ میں این سی پی اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)، میگھالیہ میں ترنمول کانگریس اور وائس آف دی پیپلز پارٹی، تریپورہ میں ٹیپرا موتھا کو ریاستی سیاسی جماعتوں کا درجہ دیا گیا ہے۔
نیشنل پارٹی کا درجہ کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟
الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کسی بھی جماعت کو قومی جماعت کا درجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ بڑی شرائط پوری کرنی پڑتی ہیں۔ اگر کوئی پارٹی ان شرائط کو پورا کرتی ہے تو الیکشن کمیشن اسے قومی پارٹی کا درجہ دیتا ہے۔
1. اگر کسی پارٹی کو 4 ریاستوں میں علاقائی پارٹی کا درجہ ملتا ہے تو اسے قومی پارٹی کا درجہ مل جاتا ہے۔
2. اگر کوئی پارٹی 3 ریاستوں کو ملا کر لوک سبھا میں 3 فیصد سیٹیں جیت لیتی ہے تو اسے قومی پارٹی کا درجہ مل جاتا ہے۔